اولمپک کی امید پھر روشن ، کب ہوگا ایونٹ

0
21

اولمپک کی امید پھر روشن ، کب ہوگا ایونٹ
باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے بڑے بڑے ایونٹ موخر یا ملتوی ہوئے وہاں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ 23 جولائی سے 8 اگست 2021ء کو ہوگا۔

پاکستان کے صرف 5 اتھلیٹس نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ان پاکستانی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم جیولین تھرو اتھلیٹکس، عثمان خان ایکوئسٹرین جبکہ غلام مصطفیٰ بشیر، محمدخلیل اختر اور گلفام جوزف شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر ختم ہو رہی ہے . ان حالات میں کھیلوں کے شائقین کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ سال 2020ء میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔ یہ گیمز اب جولائی 2021ء میں ہوں گے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے کوئی پلان بی نہیں ہے۔ ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے سی ای او توشیرو موتو کا کہنا ہے کہ منتظمین اس موسم گرما میں کھیلوں کا انعقاد کروانے کیلئے پرعزم دکھائی دئیے اور ایونٹ کی منسوخی پر بات نہیں کی گئی۔
دنیا میں جہاں دیگر معاشی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں ان میں کھیلوں‌ کے ایونٹ بھی جاری ہیں.

Leave a reply