کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی

0
15

لندن :کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک 2020 کو ایک سال تک کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سےزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اولمپک گیمز کا سب سے بڑا رکن ملک ہے اور امریکا سے سب سے زیادہ کھلاڑی اولمپکس میں شریک ہوتے ہیں۔اولمپکس 2020 کا آغاز 24 جولائی سے جاپان میں ہونا ہے تاہم کورونا وائس کے خدشات کے پیش نظر اس کا وقت پر انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 949 ہوگئی ہے۔جاپان میں کورونا وائرس کے کل 691 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply