بالی وڈ آنجہانی اداکار اوم پوری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

0
19

سال 2017 میں اس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کو انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائم کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار اوم پوری کو اس سال بوسٹن کے تیسرے انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جو اُن کی اہلیہ نندیتا پوری نے وصول کیا جبکہ کورونا وائرس کے باعث اس فلمی میلے کی ورچوئل تقریب بوسٹن میں 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد کی گئی۔

اوم پوری نے اپنے کیریئر میں متعدد تنقیدی فلموں میں کام کیا اور ستیجیت رے ، شیام بینیگل ، گووند نہالنی اور مرینال سین ​​جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے فرحان اختر ، راکیش مہرہ اور بہت سے دیگر نوجوان ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی کام کیا۔ وہ واحد ہندوستانی اداکار جنہوں نے مرکزی دھارے میں شامل ہالی ووڈ ہدایت کاروں جیسے رولینڈ جوفی ، مائک نکولس ، لاسے ہولسٹروم اور دیگر کے ساتھ کام کیا ہے ، انہوں نے پیٹرک سویس ، جیک نیکلسن ، مائیکل ڈگلس ، ٹام ہینکس ، جولیا رابرٹس ، ویل کلمر اور ہیلن میرن کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ .

سن1976ء میں فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے اوم پوری نے 260 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ہندی اور دوسری زبانوں والی فلموں کے علاوہ سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی ، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 1950 کو پیدا ہونے والے اداکار اوم پوری کا 6 جنوری2017 کو انتقال ہو گیا تھا-

Leave a reply