عمان میں چوروں کو سامان سمیت پکڑ لیا گیا۔

0
43

عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان میں عید کی چھٹیوں کے دوران گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ رائل عمان پولیس کے مطابق پانچ ایشیائی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو حالیہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران بارہ مختلف گھروں کے تالے توڑ کر اس وقت اندر داخل ہوئے جب مکین گھروں میں موجود نہیں تھے۔ اور عید کی چھٹیاں منانے کے لیے کہیں دوسری جگہ گئے تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑنے کے لیے تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا جنہیں گرفتار افراد سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا اور گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے جیل منتقل کر دیا ہے۔
رائل عمان پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گھروں کو کھلا نہ چھوڑیں کہیں جاتے وقت دروازوں پر تالے لگائیں۔ اپنے قیمتی سامان کو بھی چھپا کر رکھیں اور اپنے گھروں کی نگرانی اور حفاظت کے لیے جدید طریقے بھی استعمال کرنے چاہئیں

Leave a reply