عمر ایوب عدالت پیش، وارنٹ گرفتاری خارج

0
81
omar ayoub

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیئے گئے

عمر ایوب سرگودھا کی عدالت میں پیش ہو گئے، عدالت نے پیشی کے بعد عمر ایوب کے وارنٹ خارج کر دیئے ,تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے، نومئی واقعہ میں درج دو مقدمات میں عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کیے گئے،

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عدالت نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں،ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے، 5 گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی.

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر چھاپہ مارا تھا، پولیس نے چھاپہ عمر ایوب کی ایف 10 والی رہائش گاہ پر مارا،

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی گرفتاری کی کوشش نہایت بزدلانہ حرکت اور جمہوریت کے خلاف اقدام ہے، عمر ایوب خان درجنوں جھوٹے اور جعلی مقدموں میں پہلے سے ہی رضاکارانہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں،قائدِ حزب اختلاف کے خلاف اقدام ملک میں ایوزیشن کے وجود کو مٹانے اور تنقید و اختلاف کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی آمرانہ رسم کا تسلسل ہے،قومی اسمبلی کے سپیکر پر لازم ہے کہ پنجاب اور وفاق کی مینڈیٹ چور حکومتوں کے اشتعال انگیز اقدام کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف ایوان کی سطح سے کارروائی عمل میں لائی جائے،قائدِ حزبِ اختلاف کے خلاف پولیس گردی کا معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے اور مینڈیٹ چوروں سے پارلیمان میں جواب طلب کریں گے،عمر ایوب خان سمیت تحریک انصاف کا ہر کارکن اور ذمہ دار مینڈیٹ چور فسطائیوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک میں آئین و جمہوریت کی بحالی اور ملک و قوم کی حقیقی آزادی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply