عمر بن عبد العزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی جانی چاہئے، مجھے اس منظر سے دلی تکلیف پہنچی ہے، فرح سعدیہ

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اینکر پرسن فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ عمر بن عبد العزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی جانی چاہئے، مجھے اس منظر سے دلی تکلیف پہنچی ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فرح سعدیہ کا کہنا تھا کہ اس بے حرمتی کی شدید مذمت کی جانی چاہۓ اور بغض صحابہ و تابعین اور بغض اہل بیت دونوں متشدد رویوں اور کرداروں کو سزا ملنی چاہۓ ،

فرح سعدیہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس منظر سے دلی تکلیف پہنچی ہے، انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ،

شام میں دہشت گرد ملیشیا نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی قبر کھود ڈالی، ان کی بیوی اور خادم کی قبر کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا ،

اس واقعہ پر امت مسلمہ میں اشتعال پایا جا رہا ہے اور گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں مسلمان جذبات کا اظہار کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ عمر بن عبد العزیز بن مروان بن حکم، خلافت بنو امیہ کے آٹھویں خلیفہ تھے اور سلیمان بن عبدالملک کے بعد مسند خلافت پر بیٹھے تھے۔ انہیں ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے جبکہ آپ خلیفہ صالح کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

شام میں خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبد العزیز کی قبر کھود دی گئی ، جاگو امت مسلمہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Leave a reply