عمر بن عبد العزیز کی قبر کی شہادت سے متعلق اہل تشیع کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے ، یہ داعش کا کام ہے ، امین شہیدی

0
29

عمر بن عبد العزیز کی قبر کی شہادت سے متعلق اہل تشیع کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے ، یہ داعش کا کام ہے ، امین شہیدی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ عمر بن عبد العزیز کی قبر سے متعلق اہل تشیع کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے ، یہ داعش کا کام ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ھے ،انبیاء اولیاء صلحاء بزرگوں اور مشاھیر کی قبورکو ھمیشہ تکفیری شدت پسند گروپس نے جنت البقیع سے سامراء تک، کربلاء ونجف سے پاکستان کے مزارات تک اپنے ناپاک عزائم کانشانہ بنایااورمنھدم کیا جبکہ اھل سنت اوراھل تشیع نے ھمیشہ ان قبورکادفاع اوران کا احترام کیا.

علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ 20 جنوری میں ادلب میں داعش اورالنصرہ کے ٹھکانوں کی تباہی کے بعدیہ تصاویر سامنے آئی تھیں لیکن الطغرل کے تکفیری بیٹوں نے انکو خلیفہ عمرابن عبدالعزیزکی قبرکے انھدام کا نام دیکرجنت البقیع کے انہدام کی تاریخ ۸ شوال سے قبل امت کے اندرنفرت پیداکرنا چاھا ،“یہ ھےاموی جعلی اسلام کاجھوٹا مکروہ چہرہ”

علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرفعال فرقہ پرست،یہودیت زدہ ملائیت،کے پیروکاردھشتگرد جھوٹے مولوی زادے آمین بولیں ،یا اللہ ! جس جس نے آج تک خلیفہ عمر ابن عبدالعزیز سمیت،انبیاء ائمہ اولیاء اور صلحاء کے قبور اور مزارات کو ڈھایا اور منھدم کیا ھے اُن پر اور اُنکے تمام راھنماوں پر اللہ کی کروڑوں بار لعنتیں ھوں

واضح رہے کہ شام میں دہشت گرد ملیشیا نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی قبر کھود ڈالی، ان کی بیوی اور خادم کی قبر کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا ،

اس واقعہ پر امت مسلمہ میں اشتعال پایا جا رہا ہے اور گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں مسلمان جذبات کا اظہار کر رہے ہیں،

شام میں خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبد العزیز کی قبر کھود دی گئی ، جاگو امت مسلمہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واضح رہے کہ عمر بن عبد العزیز بن مروان بن حکم، خلافت بنو امیہ کے آٹھویں خلیفہ تھے اور سلیمان بن عبدالملک کے بعد مسند خلافت پر بیٹھے تھے۔ انہیں ان کی نیک سیرتی کے باعث پانچواں خلیفہ راشد بھی کہا جاتا ہے جبکہ آپ خلیفہ صالح کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

عمر بن عبد العزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی جانی چاہئے، مجھے اس منظر سے دلی تکلیف پہنچی ہے، فرح سعدیہ

Leave a reply