ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمدعمرشیخ کو صوبہ بدرکرکےانکوائریوں کا سلسلہ شروع کردیا

0
29

لاہور:ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمرشیخ کو صوبہ بدر کرکے انکوائریوں کا سلسلہ شروع کردیا،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمرشیخ کو صوبہ بدر کردیاگیاہے

اس حوالے سے اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمرشیخ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کواس حوالے سے رپورٹ کریں

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور گریڈ 20کے محمد عمرشیخ اس سے قبل سی سی پی اولاہور اور متازعہ بیانات دیتے رہے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر شیخ کو آئی جی پنجاب نے فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیاہے

جبکہ دوسری طرف پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر شیخ نے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے صوبہ بدر کیا گیا

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عمر شیخ کے خلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا، سیکٹریری لیول کا آفیسر عمر شیخ کے خلاف انکوائری کرے گا

لاہورسابقہ سی سی پی لاہور ذوالفقار اور سابقہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کے خلاف غلط بیانات دے کرعمرشیخ حالات کوگرماتے رہےہیں

پنجاب پولیس حکام کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمر شیخ کے خلاف ہوم سیکٹریری نے انکوائری کا حکم دیا

Leave a reply