آملیٹ رائس بنانے کا طریقہ

0
24

آملیٹ رائس
اجزاء:
اُبلے چاول آدھا کلو
انڈے چار عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
ہری پیاز ایک پاو
ہری مرچ چھ عدد
زیرہ دو چائے کے چمچ
پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں اب ان میں ٹماٹر ہری مرچ شملہ مرچ ہری پیاز اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں ساتھ میں زیرہ کالی مرچ لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں تیل گرم کر کے آملیٹ بنا لیں دونوں طرف سے پکا کر اتار لیں اور اس کے ٹکڑے کر کے ابلے ہوئے چاولوں میں مکس کر کے چولہا بند کر کے دس منٹ کے لیے دم۔پر رکھ دیں

Leave a reply