اومنی گروپ کرپشن اور ایان علی منی لانڈرنگ کس کی خاص پہچان ہیں؟ فرخ حبیب

اومنی گروپ کرپشن اور ایان علی منی لانڈرنگ کس کی خاص پہچان ہیں؟ فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ کی صرف ایک ہی قابلیت سامنے آئی ہے وہ پر چی (وصیت )پر چئیرمین بننا مگر پچھلے 13 سال سے مسلسل صوبائی حکومت ہونے کے باوجود سندھ کے غریبوں کی حالت زار بہتر نہ کرسکے،

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران میٹھی نیند سوتے رہے اور رمضان کے مہینہ میں بھی سندھ کے عوام مہنگائی کی چکی میں پستے رہے ، یہ مشورہ ہے کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو اور ان کے خاندان کے پروٹوکول ، خاطر مدارت میں مصروفیت سے فارغ ہو جائے تو سندھ ،حیدر آباد سمیت پورے سندھ کی سبزی ، فروٹ منڈیوں اورعام مارکیٹوں کا رخ کر لیں۔ بلاول صاحب ‘ آپ اور آپ کی سندھ حکومت کہاں ہے، زرا بتانا پسند کریں گے کہ کراچی،لاڑکانہ ،سکھر اور حیدر آباد سمیت پورے سندھ کے عوام کو مافیا ، گرانفرشوں کے ہاتھوں کتنے میں فروخت کیا ۔ یہ تشویشناک بات ہے کہ سندھ میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی نسبت عام مارکیٹ کی قیمتیں 85 فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق آج بھی سندھ میں زندہ مرغی 385 روپے، مرغی کا گوشت 550 روپے اور سرکاری نرخ 138 روپے ہے، سندھ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1300 روپے میں بھی بمشکل مل رہا ہے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پاک بھارت تعلقات بارے ہو سکتی ہے نئی پیشرفت؟

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی،بلاول کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

بلاول زرداری شاید اپنے گھر کی صفائی میں ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

مرغی 400 روپے کلو کرکے عمرے کے لئے جانے والے عمران خان سے حساب لیں گے،بلاول

تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں تازہ دودھ 130 روپے کلو بک رہا ہے حالانکہ سندھ ہائیکورٹ نے تازہ دودھ کی قیمیت فی کلو 94 مقرر کی تھی، سندھ حکومت اس پر بھی عملدرآمد میں ناکام رہی ۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں مٹن فی کلو 1400بک رہا ہے سرکاری نرخ فی کلو 750 روپے ہے،اٹھارہویں ترمیم کے بعد قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمہ دارری ہے۔ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، بلاول صاحب،آپ کی ناک کے نیچے سب سے ذیادہ خوردبرد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہوئی، اس پر آپ کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بلاول صاحب، آپ کو یاد ہوگا لاڑکانہ کے ترقیاتی پروگرام میں خوردبرد پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے تھے کی ڈائین بھی 7 گھر چھوڑ دیتی ہے،آپ کی سرپرستی میں آپ کے زیر اثر لوگ 14 ارب کی گندم ہڑپ کرگئے اور معاملہ یہ کہہ کر ٹھپ کردیا کہ 14 ارب کی گندم چوہے کھا گئے ہیں۔ اومنی گروپ کرپشن اور ایان علی منی لانڈرنگ آپکی خاص پہچان بن گئے ہے،سندھ حکومت کی آشیرباد سے نیب میں پلی بارگین کرنے والے افسران تا حال اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور خوب دیہاڑیاں لگائی جارہی ہیں

بلاول چندے اور امداد کا طعنہ دینے سے پہلے یہ کام بھی کر لیں، فیاض الحسن چوہان برس پڑے

Comments are closed.