19 اپریل کو کیا ہونے جارہا ہے : پنجاب حکومت نے اہم اعلان کر دیا

0
27

لاہور:19 اپریل کو کیا ہونے جارہا ہے : پنجاب حکومت نے اہم اعلان کر دیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کوقابومیں لانے کے بعد ایک اہم اعلان کردیا ہے ،

اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اپریل سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے دو روزہ کلاسز ہوگی۔

حکومت کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی کہ پیر اور جمعرات کو کلاسز لگانے کی اجازت ہوگی۔لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسز لگائی جا سکیں گی۔دیگر اضلاع میں راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اس سے قبل بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا

Leave a reply