fbpx

عید الاضحیٰ کے موقع پرقومی ایئرلائن نے مسافروں کوخوش کردیا

کراچی:عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے خوشخبری, پی آئی اے نے اندرون ملک 20 فیصد اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا-

تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کیلئے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں ‏گی۔