آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پرپولیس افسران کے تبادلے تھرتھلی مچ گئی

0
21

لاہور:آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پرپولیس افسران کے تبادلے تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پولیس میں کئی کئی سالوں سےایک سیٹ پرتعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرزتبدیل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب 18اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسمیت اکیس افسران کے تبادلے کردئیے ۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نےاسسٹنٹ ڈائریکٹرزکوتبدیل کرنےکےاحکامات جاری کرتے ہوئے رجسٹراراجمل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ برانچ تھری سی پی اوتعینات کردیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرغلام مصطفیٰ کورجسٹرارآئی جی پنجاب غلام محی الدین کواسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ برانچ ون، کاشف علی خان کوسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرزلاہورتعینات کیا گیا ہے ،

حکم نامے کے مطابق عمران خورشیداسسٹنٹ ڈائریکٹرلاجسٹک برانچ سی پی او، حمیراحمدقریشی کواسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن برانچ سی پی او، محمدافضل رانااسسٹنٹ ڈائریکٹرآپریشنزبرانچ سی پی او، سلطان محمودعاصم کوسپرنٹنڈنٹ فنانس برانچ سی پی اوتعینات کردیاگیا۔خان ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹرویلفئیربرانچ سی پی او، سیدامتیازعلی شاہ کوایلیٹ پولیس فورس ہیڈکوارٹرزتعینات کردیاگیا۔

سلیم عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریننگ برانچ سی پی او، کاشف شہزادکواسسٹنٹ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ برانچ تعینات کردیاگیا جبکہ غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رجسٹرارایگزیکٹیوبرانچ سی پی او تعینات کردیا۔متعددافسران پچھلے 5سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سیٹ پرتعینات تھے ، نئے آئی جی پنجاب نے تعیناتی کے بعدمنسٹریل سٹاف کے تبادلوں کا حکم دیاتھا۔

Leave a reply