سنٹرل اور ناردرن پنجاب نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ فائنل کس دن کھیلا جائے گا؟

0
25

سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا
گزشتہ سال کی جوائنٹ ونر سنٹرل پنجاب کی ٹیم پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناردرن کے مدمقابل آئے گی۔ 45 اوورز پر مشتمل ایونٹ کا فائنل 23 فروری بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ایونٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کو ایونٹ کا جوائنٹ ونر قرار دیا گیا۔ کے پی کی ٹیم رواں سال 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔فائنل کی فاتح چیمپئن قرار پانے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ 350،000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔رنرزاپ کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں مدمقابل آئیں تو ناردرن کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی عبید شاہد ہوں گے۔ نوجوان بیٹسمین نے ایونٹ کے 5 گروپ میچوں میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری کی بدولت 297 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 148.50 کی اوسط سے رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان آذان اویس بھی اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں۔ وہ ایونٹ میں اب تک 296 رنز بناچکے ہیں۔کپتان سنٹرل پنجاب انڈر 16 آذان اویس کا کہناہے کہ وہ اور عبید شاہد اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں اور پرامید ہیں کہ عمدہ کارکردگی کا یہ تسلسل فائنل میں بھی برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو اسکور بورڈپر بڑا مجموعہ سجانے کی کوشش کریں گے تاکہ باؤلرز کامیابی سے دفاع کرسکیں۔
سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلرز ابتسام الرحمٰن اور اویس علی اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ کپتان سنٹرل پنجاب پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ باؤلرزفائنل میں بھی نپی تلی باؤلنگ کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

ناردرن کے شمائل حسین اب تک ایونٹ کے پانچ میچوں میں 256 رنز بناکر بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کی ایک میچ میں 103 رنز کی بھی اننگز بھی شامل ہے۔ناردرن کے عامر حسن 12 اور کپتان سعد مسعود اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر سعد مسعود ایونٹ میں 101 رنز بھی بناچکے ہیں۔
کپتان سعد مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہیں، وہ اور عامر حسن فائنل میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ تیز ہوگی، وہ کنڈیشنز دیکھ کر ہی فائنل کے لیے اپنی حکمت عملی بنائیں گے۔

Leave a reply