نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ،16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

0
69

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ،16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کپتا ن ہوں گے حارث روف ،حارث سہیل ،کامران غلا م ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان ،امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل،شاہنواز دھانی ،محمد حسنین اورشان مسعود بھی ٹیم میں شامل ہوں گے

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کی ہے اور شرجیل خان کو ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر ہونے والے سوال کے جواب میں کہا کہ دبئی میں جو کچھ ہوا تھا اس کی وجہ سے چیئرمین کی طرف سے شرجیل کے بارے میں کوئی مثبت اشارہ نہیں ملا جس وجہ سے شرجیل ٹیم میں نہیں ہے، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں بابر جتنا بڑا پلیئر ہے اتنا بڑا کپتان بھی بنے، سلیکشن کمیٹی کا اپنا کردار ہے اور کپتان کا اپنا ۔ہم اپناکام کریں گے وہ اپنا کام کریں میرٹ پر فیصلے کئے ہیں، کسی کو نہیں بھولیں گے، حسن علی ایک اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں.. واپسی کیلئے ڈومیسٹک میں اچھا کھیل پیش کریں کرکٹ اکیڈمیز میں 9،9 ماہ سے کام نہیں ہورہا تو ان کا کیا کرنا احمد شہزاد کو ہم نہیں بھولیں گے ،پہلی پچز سے یہ بہتر نظر آئی ہے، اچھے باؤنسی ٹریکس ہونے چاہییں،ایسی پچز پر ہم دنیا کی کبھی بھی فر سٹ ،سیکنڈ ٹیم نہیں بن سکتے، اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ،پی ایس ایل شروع ہونے سے 10 دن پہلے سب کو فری ہونے کا کہا ہے،ایک کھلاڑی ٹیسٹ میں پرفارم کر رہا ہے ٹی 20 میں پرنہیں کرتا تو نکال دیا جاتا ہے،کپتان کو تمام آپشنز دے رہے ہیں، جب وہ ٹیم بنائیں گے سب کھلاڑی اس وقت کھیل چکے ہوں گے،ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے ،

Leave a reply