ون وے کی خلاف ورزی پر بھرپور مہم کا آغاز

کراچی: کراچی پولیس آفس میں شہر میں ٹریفک کے مسائل اور انکے سدباب کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں کہا گیا کہ شہر میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح میں ون وے کی خلاف ورزی بھی بڑی وجہ ہے لہٰذا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کیخلاف بھی بھرپور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔دوسری بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہونے والے شہریوں کا ڈبل چالان کیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کیلئے الیکٹرانک چالان جلد متعارف کرایا جائیگا۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک نے تفصیلی بریفنگ دی۔شہر میں فٹ پاتھ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.