آن لائن اسلحہ منگوانے والا گروہ گرفتار

ملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈیلیوری کرتا تھا

کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

جبکہ گروہ کے حوالے سے اعلامیہ میں کہا کہ سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل نے اپنے لیڈر راشان کی ہدایت پر صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا، گرفتار ملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈیلیوری کرتا تھا۔

Comments are closed.