آن لائن بزنس کیلئے بھارتی سافٹ ویئرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے. این ٹی آئی ایس بی

0
42
دینی مدارس کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے طریقہ کار بنانے کی ہدایت

آن لائن بزنس کیلئے بھارتی سافٹ ویئرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے، این ٹی آئی ایس بی

این ٹی آئی ایس بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود بھارتی سافٹ ویئرز کا استعمال، آن لائن بزنس کیلئے بھارتی سافٹ ویئرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے. نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر میں بھارتی کمپنی کے تیار کردہ سافٹ وئیرز استعمال ہورہے ہیں، 3 سال قبل بھی اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں ڈویژنز چیف سیکرٹریز ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کمپنی کے سافٹ وئیرز کے استعمال پر سائبر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔ این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن بزنس کے لیے بھارتی سافٹ وئیرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
خیال رہے کہ پاکستان میں متعدد ادارے ایسی کمپنیوں سے سافٹ وئر خدمات حاصل کر رہی ہیں جن کا سوئچ بھارت کے اندر ہے کیونکہ ان کمپنیوں کو بھارتی افراد خرید چکے ہیں ،ایسے تمام سرکاری اداروں کو خبر دار کیا گیا کہ وہ خود کو ان کمپنیوں کے نیٹ سے الگ کر لیں ،جیسا کہ ملک میں بعض اہم مالی اور مالیاتی اداروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی کی کوشش کی گئی اور جن کی تحقیقات ہوئیں جن میں یہ سامنے آیا کہ بھارتی ایچ سی ایل نے سافٹ وئیر بزنس کے کچھ حصوں کو خریدا ،اس بارے سرکاری اداروں کو خبردا ربھی کیا گیا مگر اب بھی کچھ سرکاری ادارے ایچ سی ایل کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان میں سے ایک ادارے میں حال ہی ڈیٹا کی چوری کے اطلاع سامنے آئیں ،ان اداروں کو کہا گیا ہے کہ خود کو اس نظام سے الگ کریں ۔

Leave a reply