پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق کو امریکا میں آن لائن کنسرٹ کرنے کی دعوت دی گئی
باغی ٹی وی : پاکستان کے معورف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار لحق کو امریکا میں آن لائن کنسرٹ کرنے کی دعوت
دی گئی جس کا اعلان گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا
I m happy to receive an online concert inquiry from the U.S.A against the truck of food items as my fee that will be distributed among the needy people
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) April 14, 2020
گلوکار ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے امریکا میں آن لائن کنسرٹ کی پیش کش کی گئی ہے
انہوں نے بتایا کہ امریکا میں آن لائن کنسرٹ کے عوض ملنے والے اشیائے خورونوش کے ٹرک کو مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا
amazing!
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 15, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی ابرار الحق کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے اس عمل کو سراہا
مداحوں کی جانب سے بھی گلوکار کے اس عمل کو سراہا گیا