سائبر کرائم کی کاروائیاں،آن لائن فراڈ میں ملوث 2 گینگ گرفتار

0
37
arrets

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائیاں جاری ہیں

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے آن لائن فراڈ میں ملوث 2 گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مختلف VOIP ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے بصارفین کو کال کرتے اور خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کر لیتے۔ملزمان نے مختلف شکایت کنندگان کے اکاونٹس سے 3 لاکھ روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزمان میں اکبر علی، محمد اسماعیل، محمد حبیب اور عبدالغفار شامل ہیں۔

ایک اور کارروائی میں جعلی پولیس اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم حیدر علی اور علی رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شکایت کنندہ کو جعلی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے رہائی کے لئے پیسے بٹورے۔ملزمان اپنے جھانسے میں پھنسانے کے لئے کال کے دوران وائرلیس کی ریکارڈنگ کا بھی استعمال کرتے تھے۔ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی انسپیکٹر بدر شہزاد ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل صہیب عباسی، گل زیب اور کانسٹیبل واصف نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم راشد علی کو واہ کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

Leave a reply