آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کرنے والے طلباکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

0
28

لاہور: آن لائن امتحانات کیلئے پر تشدد احتجاج کرنے والے نجی یونیورسٹی کے طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں94 نامزد جبکہ پانچ سو کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔طلباء نے یونیورسٹی کا گیٹ جلا دیا تھا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نےدو درجن سے زاد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ دن بھر پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد طلباء زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچی اور طلباء کو منتشر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان موقع پر پہنچے اور کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانوں ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

طلباء کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی سے خیابان جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا نے احتجاج کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں طلبہ نے احتجاج کیا۔

یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ احتجاجی طلبہ کہتے ہیں، امتحان ملتوی ہونے سے چار سالہ ڈگری پانچ سال میں مکمل ہوگی اور قیمتی ایک سال ضائع ہوجائے گا۔پشاور یونیورسٹی کے طلبا نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیئے۔

Leave a reply