صرف بہاولپورکے لوگ غیرت مند نکلےجو جاگ گئے ہیں: مریم نواز

0
57

بہاولپور:صرف بہاولپورکے لوگ غیرت مند ہیں :جو جاگ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا لیکن آج کہ اسٹبلشمنٹ، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ بھی دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے عوام کھڑے ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے اپنی تقریر میں بہاولپورکے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف بہاولپورکے لوگوں نے غیرت کا مظاہرہ کیا ہے جوآج پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے آئے ہیں

بہاول پور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہاول پور کے لوگوں نے نواز شریف کی محبت کا جواب پہلے سے بھی بڑھ کردیا ہے اور میں نے انہیں ویڈیو کال پر ہجوم دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب اگر آپ حکم دیں اور عوام کے اس سمندر کو اسلام آباد کی طرف رخ کرنے کا کہیں تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے اس جعلی حکومت کی مہنگائی سے پسے ہوئے عوام کے لیے لڑوں گا، آج بہاول پور نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ساتھ ہی مریم نواز نے کہا کہ حکومت آپ کے قائد کوزبردستی پاکستان لانا چاہتی ہے کیا تم حکومت کا ہاتھ روکو گے ، اس پرہجوم نے لبیک کہتے ہوئے کہا کہ جی روکیں گے مگرساتھ ہی وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے تھےکہ یہ کیا وعدہ لے رہی ہیں‌

مریم نواز نے کہا کہ جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دے دیے اس دن اس حکومت کا کام تمام ہوجائے گا، لوگ کہتے ہیں مہنگائی نےہمارا بیڑا غرق کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے بجلی کی قیمت میں 25 فیصد بڑھا دیں اور ہمیں احساس ہے کہ لوگوں کا مہنگائی میں جینا مشکل ہوا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس جعلی حکومت کو جلد از جلد گھر بھیجیں اور یہ وزیراعظم ڈھائی سال بعد کہتا ہے کہ میری تیاری نہیں تھی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ بھی دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے عوام کھڑے ہوگئے ہیں، عوام اپنا حصہ اپنا حق چھیننے کے لیے تیار ہیں، ووٹ پر سلیکٹرز نے ڈاکا ڈالا تھا اس کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بار بار کہتا ہے کہ فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، تم دو لاکھ تنخواہ لیتے ہو اور 300 کینال کا محل چلاتے ہو اور درجنوں نوکر رکھے ہوئے ہیں، یہ پیسہ تمھارے پاس کہاں سے آتا ہے پھر بھی تم جانتے ہوں کہ فوج کہتی ہے کہ میں کرپٹ نہیں ہوں۔

Leave a reply