fbpx

شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:4دہشت گردمارے گئے

راولپنڈی :شمالی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

یادرہے کہ کل ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔