نیا سیاحتی ائیر آپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وفاقی وزیر ہوابازی

0
45

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نیا سیاحتی ائیر آپریٹنگ لائسنس سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، نئی قومی ہوا بازی پالیسی پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں، نئی پالیسی کا نہ صرف ملکی اقتصادی ترقی بلکہ پائیدار ترقی میں بھی اہم کردار ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی نے بدھ کے روز سی اے اے کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا. اس موقع پر سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزیر ہوا بازی نے سول ایوی ایشن کے اعلی افسران کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بدھ کے دن ہی اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ بھی کیا، وہ اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر انہیں اے ایس ایف کی جا نب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وفاقی وزیر نے ڈی جی اے ایس ایف کے ہمراہ شہداء یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا،

وفاقی وزیر ہوابازی کی آمد پر ڈی جی اے ایس ایف نے انہیں‌ اے ایس ایف سے متعلق بریفنگ دی،
محمد اویس

Leave a reply