پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرنگرانی آپریشن ردالسارق کا آغاز

0
35

لاہور: پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرنگرانی آپریشن ردالسارق کا آغاز۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں پنجاب رینجرز کی طرف سے ایک ایسا آپریشن شروع کردیا گیا ہے کہ جس کے نتیجے میں بہت سے جرائم کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق یہ آپریشن ردالسارق جنوبی پنجاب میں روجھان اور کچے کے علاقے میں کیا جارہا ہے۔ اس آپریشن میں پنجاب رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن ردالسارق کا مقصد ان علاقوں میں قانون کی بالا دستی اور عوام کی بہبود کے منصوبوں کو جانچنا بھی ہے

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطاب قڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز ( پنجاب ) میجر جنرل عامر مجید کی ہدایت پر کچے کے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد اور مستحق خاندانوں میں فری راشن کی تقسیم کی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی پتا چلا ہے کہ پنجاب رینجرز کچہ کی نی نسل کو باشعور بنانے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن سے تعاون کرے گی۔اس کےعلاوہ پنجاب رینجرز دیگر انتظامی اداروں کے ساتھ مل کرتعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کرے گی۔

ترجمان پنجاب رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز (پنجاب) کے اقدامات کا مقصد پسماندہ عوام میں شعوراجاگرکرنااور علاقے سےاحساس محروی کا خاتمہ ہے۔دوسری طرف پنجاب رینجرز کی اس کوشش کو جنوبی پنجاب کی عوام نے پنجاب رینجرز کےاس اقدام کو لائق تحسین قرار دیا۔

Leave a reply