فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

0
62
مادر پدر آزادی خطرناک، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،وزیراعظم

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان پھنس گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے فنڈز سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے نکات سامنے آگئے

رپورٹ کے مطابق سال 2012-13 کی آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں،آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں بنک اکاونٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں، آڈٹ رپورٹ منظوری کیلئے پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پیش کی گئی تھی، آڈٹ رپورٹ پر تاریخ نہ ہونا اکاونٹنگ معیار کے خلاف ہے، پی ٹی آئی نے 2008/9 میں میں 53 فارن فنڈنگ کے اکاؤنٹس چھپائے ، 5 سال کے دوران تحریک انصاف نے 32 کروڑ روپے کی رقم چھپائی ،پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی،غیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیا،

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے، اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بینک اکاؤنٹس ہیں، پی ٹی آئی نے 09-2008اورسال13-2012 میں ایک ارب33 کروڑ کے عطیات ظاہر کیے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی،

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر ، عامر کیانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی کیمرہ عدالت میں موجود تھے ،

فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی بھی جلد مکمل کی جائے ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا آج مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ سے متعلق کیس لگا ہے،فرخ حبیب صاحب آپ اپنے کیس سے متعلق علیحدہ درخواست جمع کراسکتے ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ استدعا کرتا ہوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی بھی جلد مکمل کی جائے،الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس پر رپورٹ طلب کرلی ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

سماعت کے بعد اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیے بھی اسکروٹنی کمیٹی بن چکی ہے فارن فنڈنگ کیس میں آج الیکشن کمیشن میں آئے تھے، بے نظیر بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کے پاس فارن فنڈنگ اسامہ بند لادن سے آئے الیکشن کمیشن جو کر رہا ہے وہ تاریخی ہے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ شفاف طریقے سے پیسہ اکٹھا کیا

شہزاد اکبر نے کہا کہ پنڈورا پیپرز پر ماضی میں ہم نے کمیشن بنائے تھے،پنڈورا پیپرز کا ٹاسک پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم کو دیا گیا ہے،نوازشریف برطانیہ میں صحت کی بنیاد پر ہی رہ رہے ہیں ہماری درخواست پر برطانوی حکومت نے نوازشریف کی ویزا میں توسیع ردکردی نوازشریف پر ایک ٹربیونل میں اپیل چل رہی ہے اس اپیل کے فیصلے کے بعد نوازشریف وہاں سے ڈی پورٹ بھی ہو سکتے ہیں

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 6 بین الاقوامی اکاونٹس کی نشاندہی کرائی،کسی ایک اکاونٹ کا بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رپورٹ مکمل کرلی یہ تمام عمل سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہورہا ہے الیکشن کمیشن بے شک کھلی عدالت میں کیس سنے ہم تیار ہیں ، پتہ چلے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خفیہ اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آئے،

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال الیکشن کمیشن پہنچ گئے ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی چوری پکڑی گئی ،عمران خا ن کیس رکوانے کےلیے حیلے بہانے کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے کوئی اکاونٹس الیکشن کمیشن سے نہیں چھپایا، کیس نے پی ٹی آئی کی شفافیت کا میک اپ دھو دیا ،پی ٹی آئی نےمسلم لیگ ن کی بدعوانی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،یہ لوگ جھوٹ بول کر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بدعنوانی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ،آپ قوم کو غیر ملکی تحائف سے آگاہ کریں،پاکستان کے عوام اس ڈرامے کی حقیقت جان چکے ہیں،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور گھٹیا سیاست سے نا اہل لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے،نمل کالج اور شوکت خانم اسپتال کے خلاف بھی پروپیگنڈہ کیا گیا فارن فنڈنگ کیس میں بھی نااہلوں کو منہ چھپانے پڑنے ہیں، تحریک انصاف نے40 ہزار ڈونرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے، مسلم لیگ ن یو کے میں پرائیویٹ لمیٹڈ ،پاکستان میں شریف فیملی لمیٹڈ کمپنی کے طو رپر رجسٹرڈ ہے،نااہلوں نے پارٹی کے اکاوَنٹس بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کئے،نوازشریف نے پارٹی کو 10 کروڑ روپے دیئے اور اگلے روز4کروڑ اپنے اکاوَنٹ میں جمع کرلیے وزیراعظم کی لڑائی ذاتی نہیں بلکہ اس ملک کے مستقبل کی جدوجہد ہے،

وکیل اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ہمارے حوالے کردی گئی دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے فیکٹس کو کس حد تک اس رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے تحریک انصاف کا موقف ہے کہ تمام پارٹیوں کی سکروٹنی کو ایک ساتھ سامنے لایا جائے،پی ٹی آئی نے درخواست دی ہے کہ تمام پارٹیوں کی رپورٹس ایک ساتھ سامنے لائی جائیں ہم اجتماعی نکاح کا سنتے تھے اجتماعی عدالتی فیصلوں کے بارے میں آج سن رہے ہیں یہ سکروٹنی کمیٹی مارچ 2018 میں قائم کی گئی کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کا کہا گیا تھا، آج تین سال نو بعد کمیٹی نے رپورٹ جمع کروائی ہے یہ کیس آج تک مینج کیا جارہا ہے ہم سے آج تک 28 اکاؤنٹس ہم سے چھپائے گئے ہیں ہم نے کہا غیر قانونی اکاونٹس کی تلاش کیلئے سکروٹنی کمیٹی کی مدد کرنا چاہتے ہیں کیا سکروٹنی کمیٹی ناکام ہونے کے بعد چل سکتی تھی؟

قبل ازیں اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کردیں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی اسکروٹنی کمیٹی کے 80 سے زائد اجلاس ہوئے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی اسکروٹنی کمیٹی کا آخری اجلاس 12 اگست کو ہوا تھا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پر آخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی درخواستگزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی

قبل ازیں وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ مارچ 2018 سے اسکروٹنی کا عمل چلا اور 80 سے 85 اجلاس ہوئے اکبر ایس بابر نے اپنی رپورٹ جمع کروائی لیکن اس کے باوجود اسکروٹنی کمیٹی نے اس پر رپورٹ نہیں دی امید ہے اب اس رپورٹ کی روشنی میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے گی پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاورکا کہنا تھا کہ کہ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس اختتام تک پہنچ گیا ہے

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے سیاسی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف 2014 سے درخواست دائر کررکھی ہےان کی درخواست کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت الیکشن کیمشن میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں اس حوالے سے اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعتراضات اور درخواستیں تاخیری حربے ہیں جو کیس سے بھاگنے کے لیے ہیں پی ٹی آئی سمجھتی ہے مجھے کیس سے الگ کرکے اپنے نتائج حاصل کر سکیں گے کارروائی خفیہ رکھنے کا عمل سمجھ سے بالاتر ہے حقائق سامنے آگئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، لوگوں کوپتہ چلے گا اس فنڈنگ کے پیچھے کون ہے

اسلام آباد سے صحافی راجہ محسن اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ نے تحریک انصاف کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں،فنڈز بھی ضبط ہو سکتے اور پارٹی سربراہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سالانہ اکائونٹس رپورٹس (غلط بمطابق اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ ) اپنے دستخط لے ساتھ جمع کروانے پر کاروائی بھی ہو سکتی ہے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

Leave a reply