اپوزیشن اگلے سال کشمیر الیکشن پر بھی روئے گی،شیخ رشید کی پیشنگوئی

0
27

اپوزیشن اگلے سال کشمیر الیکشن پر بھی روئے گی،شیخ رشید کی پیشنگوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انڈر پاسز بنائے گی،ہمارا تعاون سندھ حکومت کے ساتھ ہوگا،ہم نے 8ماہ میں ٹریکس بنائے ہیں

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الزام سے پہلے تحقیق ضرور کیاکریں ،مولانا فضل الرحمان نے شبر زیدی پر الزام لگایا گلگت میں لوگ ایک جلسے سے دوسرے جلسے جاتے رہے ہیں، جی بی الیکشن نے ثابت کیا کہ جمہوریت جیت گئی ،آپ اگلے سال آزاد کشمیر انتخابات پر بھی روئیں گے ،اپنی سیاسی زندگی میں گلگت بلتستان جیسا شفاف الیکشن نہیں دیکھا،

کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

مریم کیا لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی صدر گلگت بلتستان نے پیپلزپارٹی پر الزام لگایا کہ وہاں پر صرف پیسہ خرچ کیاگیا ،پنجاب میں مخالف کے دفترکے سامنے سے گزرنا مشکل ہوتا ہے،جی بی میں جتنے ووٹ پول ہوئے اتنے ہی نکلے،جی بی کے لوگ محبت وطن ہیں،پاکستان کوووٹ ڈالا،اپوزیشن میں اتنی سمجھ بوجھ ہوتی تواتحاد کرلیتے،30دسمبر تک کورونا زیادہ پھیلا تو اپوزیشن نہیں حکومت کا بھی مسئلہ ہوگا،ایسا ماحول بنایا گیا کہ ہارنے والا شکست ہی تسلیم نہیں کررہا،ن لیگ اداروں کے خلاف بول رہی ہے ,سیاست دان کو بالآخر سیاستدان سے ہی بات کرنی ہوتی ہے،انتشار پھیلانے والے ملک کی خدمت نہیں کررہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز بتائیں اسٹیبلشمنٹ کون ہے؟وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرونک ووٹنگ کا اعلان کیا جوخوش آئندہے،میثاق جمہوریت کے وقت بھی بےنظیر بھٹو سابق صدر پرویز مشرف سے رابطے میں تھیں ،مریم نوازبھی کہتی ہیں کہ انکے اردگرد کے لوگوں سے رابطے ہورہے ہیں،اپنے لوگوں سے رابطے کرنا کوئی جرم یا برائی نہیں ہم نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی تو سیاسی عمل ہی ختم ہوجائے گا،ووٹنگ کے معاملے میں گلگت بلتستان سے متاثر ہوا،کاش پنجاب میں بھی ایسا ہو،اداروں سے ٹکرا کر ن لیگ نے سیاست دفن کی،پیپلزپارٹی سارے کھیل میں بہتر اندا میں کھیلی ،ن لیگ نے اداروں کے خلاف بول کر عمران خان کو مزید 5سال حکومت کا موقع دیا

Leave a reply