اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

0
37

اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان نائب صدر اور نیشنل سیکیورٹی مشیر کے بیانات الجھاؤ کا باعث تھے،اپنی کوتاہيوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہيں نکلے گا،الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا،افغان قيادت آپس ميں بيٹھ کر ايک دوسرے کے ليے گنجائش پيدا کرے پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دےگا،ہمارا مشترکہ عزم اس خطےکا امن واستحکام ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہیے،بھارت ميں آج کھچاؤ واضح دکھائی دے رہا ہے بھارت میں اقلیتیں دباؤ میں ہیں ،خود کوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں،بھارت ميں بڑاطبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے،بھارت میں میڈیا کو دباؤ میں لایا جارہاہے،

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے موقع پر اپوزیشن کے احتجاج پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کو بجٹ پر تنقيد کرنے کا حق ہے،اپوزيشن ارکان لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہيں اپوزيشن اراکین اسمبلی، موبائل کيمروں سے ويڈيوز بنارہے تھے یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گی ،حکومت کو بھی سننا ہوگا اگر اپوزيشن ہماری نہيں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہيں سنيں گے،

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

Leave a reply