Huawei کے بعد OPPO موبائل کمپنی نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اظہار کر دیا

0
54

چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

اس ضمن میں کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

یو اے ای کا کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا اعلان
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہواوے نے بھی پاکستان میں تقریباً 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے بتایا ہے کہ ہواوے ( Huawei ) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں تعاون کر سکتی ہےاور یہ کمپنی اسلام اباد میں 55 ملین ڈالرز کی لاگت سے علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کرے گی۔

Leave a reply