اپوزیشن حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک،شہباز شریف نے سب کو بلا لیا

0
58

اپوزیشن حکومت کیخلاف ایک بار پھر متحرک،شہباز شریف نے سب کو بلا لیا

اپوزیشن جماعتیں پھر ایک ہونے لگیں، شہباز شریف نے اجلاس بلا لیا، سب جماعتوں نے شرکت کی حامی بھر لی، شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہو گا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج شام 7بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ شریک ہوں گے حکومت کا نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کا سازشی منصوبہ ناکام بنائیں گے ،عمران خان کو خود کواوراپنی کرپٹ حکومت کو این آراو نہیں لینے دیں گے مہنگائی سے عوام کی جان نکالنے والی حکومت کے خلاف متحدہ اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی تیار کرے گی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا ،اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے، دسمبر میں ہونے والے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جائے گی

قبل ازیں سابق وزیراعظم ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف ایل این جی ریفرنس میں جرم مضحکہ خیز ہے،آج پہلی بار نیب پراسیکیوٹر نے مجھے میرا جرم بتایا ہے چیئرمین نیب نے 24ارب روپے خرچ کیے ،حکومت کو نیب سے صرف ساڑھے 6ارب روپے موصول ہوئے،نیب کہتا ہے ہم نے اربوں کما کرحکومت کو دیئے،539 ارب روپے وہ ہیں جن کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں ،ملک بھرمیں گیس ہمارے لگائے ہوئے ٹرمینل سے آرہی ہے اگر چیئرمین نیب غیرجانبدار ہیں تو حکومت کے خلاف مقدمہ کریں ،

دوسری جانب پی ڈی ایم سے نکالی گئی پیپلز پارٹی کی دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت ہو سکتی ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست میں مفاہمت ہو سکتی ہے پی ڈی ایم ہی پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا انتخابی اتحاد کا آپشن زیر غور ہے،سینیٹ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پی ڈی ایم سے پی پی الگ ہوئی تھی، اب ایک بار پھر پی پی رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی کے بعد پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کے لئے کوششیں شروع ہو گئی ہیں، ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے خورشید شاہ سے جیل میں ملاقات کی تھی جس پر پی پی نے خؤرشید شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تھا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی کئی بار ان ہاؤس تبدیلی کی بات کر چکے ہیں اور اس امر کا اظہار کر چکے ہیں کہ پنجاب سے بزدار جائے گا اور تبدیلی آئے گی، صرف وزیراعلیٰ نہیں جائے گا بلکہ اس سے ابتدا ہو گی اور پھر ہر طرف تبدیلی آئے گی، پی پی رہنما خورشید شاہ اور حمزہ شہباز کے مابین رابطہ ہوا ہے، احسن اقبال کی خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی ہے، خورشید شاہ اسلام آباد یا لاہور میں ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، اور اس دوران پی پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت ، ان ہاؤس تبدیلی اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالہ سے اہم مشترکہ فیصلے ہوں گے

بزدار بڑا کھلاڑی نکلا،کس جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی ؟

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز

ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

بزدار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کب ہو گی؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

Leave a reply