اپوزیشن کیلئے ایک اور جھٹکا، تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری

0
44

اپوزیشن کیلئے ایک اور جھٹکا، تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری

صدرمملکت کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا

عوام سے دھوکہ اورفراڈکیسز دوبارہ نیب کے حوالے کر دیئے گئے،مضاربہ کیسزبھی نیب کےحوالے کر دیئے گئے فراڈاوردھوکہ دہی کے کیسز 6 اکتوبرسے پہلےکی پوزیشن پربحال کر دیئے گئے، نیب اوراحتساب عدالتوں کوفراڈ کیسزپرکارروائی کا اختیاردے دیا گیا آرڈیننس کا اطلاق بھی 6 اکتوبر سے ہوگا،جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے، مضاربہ اور بی فور یو کیسز بھی دوبارہ نیب کے حوالےکر دیئے گئے

چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا ،ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہوگا،الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں،حکومت نے 6 اکتوبر کے آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا تھا جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو چیئرمین نیب کو ہٹانے کے طریقہ کار پر وضاحت کی ہدایت کی تھی سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس زیر التوا ہے زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیا پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی

آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز اور شہباز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملے گاپہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 پر رجسٹرار آفس کی جانب سے لگایا جانیوالا اعتراض ختم کرکے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ،رجسٹرار آفس نے آرڈیننس کی کاپی لف نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا درخواست مقامی وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گی درخواست میں رجسٹرار آفس کے ارڈنینس کی کاپی ساتھ لگانے کے اعتراض کو ختم کیا گیا آرڈنینس کی کاپی درخواست کے ساتھ لگا کر درخواست دوبارہ دائر کی گئی، درخواست گزارنے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا.قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی نیب ترمیمی آرڈیننس2021 غیر قانونی غیر آئینی ہے۔قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا. پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائےعدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کو کالعدم قرار دے.

قبل ازیں ن لیگ نے نیب کے مجوزہ آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان نیب کے مجوزہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتا ہے، یہ کالا قانون ہے،حکومت اپنے انتقامی ایجنڈے کی تکمیل کےلیے یہ آرڈیننس لے کر آئی ہے،چیئر مین نیب کو گھر جانا چاہیے، ن لیگ متنازعہ آرڈیننس کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی،مسلم لیگ(ن) نیب آرڈیننس کو ہر قانونی فورم پر چیلنج بھی کرے گی

@MumtaazAwan

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

 

Leave a reply