اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں ہوئی زیرو،صادق سنجرانی بنا ہیرو
اپوزیشن کا 64 اراکین کا شور اور ووٹ ملے 50، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ناکام ہو گئی
اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کو آج سینیٹ میں بھی مسترد کر دیا گیا ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں ما سوائے جماعت اسلامی کے ملکرعمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی تھی، اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو کمزور کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کیا اور اس ضمن میں قرارداد جمع کروائی ،اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے درجنوں اجلاس ہوئے
ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں
پیپلز پارٹی کے بلاول زرداری نے اراکین کے بیرون ملک جانے بلکہ اسلام آباد چھوڑنے پرپابندی عائد کی، اپوزیشن کی جانب سے سینیٹرز کی دعوتیں بھی کی گئیں، ظہرانے اور عشائیہ بھی دئیے گئے لیکن آج سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن کے 64 اراکین تحریک عدم اعتماد کے حق میں کھڑے ہوئے اور جب ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کے 50ووٹ نکلے .
وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر
اپوزیشن کے 14 ووٹ کہاں گئے؟ اس پر اپوزیشن جماعتوں نے سر پکڑ لئے یوں، آج اپوزیشن جماعتوں کو سنیٹ میں بھی منہ کی کھانا پڑی .