کوئٹہ:جام کمال خان کے مخالفین وقت آنے پر”دم کرانےچلے گئے”اطلاعات کے مطابق جب جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کا وقت آیا توجام کمال کے مخالفوں میں سے لالہ عبدالرشید دم کرانے کےلیے غائب ہوگئے
ادھر اس حوالے سے یہ بھی مملوم ہوا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، اس دوران سات ارکان غیر حاضر رہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اراکین اکبر اسکانی ،لیلیٰ ترین، بشرٰی رند، ماہ جبین شیران اور زینت شاہوانی اسمبلی نہ پہنچیں جب کہ لالہ عبدالرشید تاخیر سے ایوان آئے۔
لالہ عبدالرشید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ دم کرانےگئے تھے، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمدرند بیرون ملک ہونےکی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ اراکین مسنگ ہیں، سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنےکی اجازت ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان بھی ان کے خلاف ہوگئے ہیں جبکہ جام کمال نے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔