اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

0
30

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر پنجاب نے اپوزیشن کا احتجاجی پروگرام ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے صوبے میں اپوزیشن کا احتجاجی ایجنڈا ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری محمد سرور کو تاجروں سمیت دیگر شعبوں کی تنظیموں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے.

لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

گورنرپنجاب صنعتکاروں ،تاجروں سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں گے ، تاجروں ،صنعتکاروں کو اپوزیشن کے کسی بھی احتجاج میں شامل ہونے سے روکاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری سرور پنجاب میں تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات سے رابطے بھی کر یں گے، گورنر پنجاب غیر جانبدار رہتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو بھی اکٹھا کریں گے .

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کو گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد بلایا تھا جہاں ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دئے .

 

 

چودھری سرور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکے ہیں ،ان کے ن لیگ کے متعدد رہنماوں کے ساتھ رابطے و تعلقات ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت متفق نہیں‌ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق رہی.

Leave a reply