اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج آصف زرداری اور نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے

0
80

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج آصف زرداری اور نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے

باغی ٹی وی : اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا گیارہ رکنی وفد شرکت کرے گا، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہونگے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی شریک ہوں گے،
کثیر الجماعتی کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاؤ، میر اسراراللہ زہری، مولانا اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور نیشنل پارٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

Leave a reply