اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں وفد کی مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت

0
29

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر اوردیگرنے جمعہ کوملیرکے سالار جوکھیو گوٹھ میں مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ناظم جوکھیو کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ورثا غم سے نڈھال ہیں یہ ورثا جام عبدالکریم کا نام لے رہے ہیں ورثا چاہتے ہیں جام عبدالکریم کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا جائے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی واقعے پر آگاہ کیا ہے وزیر اعظم اس واقعے پر افسردہ ہیں واقعے کے متعلق گورنر سندھ سے میری بات ہوئی ہے یہ سردار دہشتگرد ہیںیہ لوگ سانپوں سے بھی زیادہ بدتر ہیں، سندھ میں وڈیو بنانے پر لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے ناظم جوکھیو اور ان کے خاندان کی ہمت ہے ۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مگرمچھ کے آنسو بہانے آئے تھے جب ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم نہیں ہورہا تھا تب وزیراعلی کہاں تھی جب سب کام ہوگیا تو وزراء جاگے ہیں اس جے آئی ٹی سے یہ کیس کام خراب ہوگا نئی جے آئی ٹی ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں بننی چاہیے ایک قاتل تھانے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا تھا میں سلام پیش کرتا ہوں اس گوٹھ کے سربراہ کو جنہوں نے حق کی راہ پر آواز بلند کی۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ ناظم جوکھیو نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام دیا پیپلزپارٹی ان قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے، سندھ اسمبلی میں قاتل بڑھ رہے ہیں اس واقعے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے چیف جسٹس واقعے پر نوٹس لیں لاڑکانہ کے قتل میں بھی ایک ایم پی اے ملوث ہے محترمہ شہید کے وقت ایسا نہیں ہوتا تھا اب یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے جہاں ورثا کو ضرورت ہوگی ہم ساتھ ہیں یہ سیاست کرنے کا واقعہ نہیںغریبوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے بلاول زرداری اور آصف زرداری کی زیرسرپرستی یہ دہشتگردی ہورہی ہے پی ٹی آئی پوری سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a reply