اپوزیشن لیڈروں‌ کو فرضی مقدمات میں جیلوں‌ میں‌ ڈالنا احتساب نہیں‌ انتقام ہے، دباؤ میں نہیں‌ آئیں گے، بلاول بھٹو

0
25

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں‌ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرضی اور جعلی مقدمات میں اپوزیشن لیڈروں‌ کو جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے۔

باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے. پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے. پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دباؤ کا شکار نہیں‌ ہوں گے کسی کو اس حوالہ سے غلط فہمی میں‌نہیں‌ رہنا چاہیے.

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے ترجمان اور سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خفیہ ایف آئی آر کا اندراج اور اسے چھپانا قابل مذمت ہے. میں‌ پوچھتا ہو‌ں کہ کس قانون کے تحت سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کی گئی اور سامنے نہیں لائی جارہی. حقیقت ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے صرف آمرانہ دور میں استعمال کئے گئے۔ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ ہر شخص کو اس پر لگائے گئے الزامات سے فوری آگاہ کیا جائے. موجودہ حکومت جو کچھ کر رہی کسی طور درست نہیں‌ ہے.

بلاول بھٹو زرداری نے ایک دن قبل سندھ حکومت گرانے سے متعلق سازش کئے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا.

Leave a reply