اپوزیشن والے کھانا کہیں اور کھائیں گے ، ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے، شیخ رشید

0
34

اپوزیشن والے کھانا کہیں اور کھائیں گے اور ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے

باغی ٹی وی :وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3مارچ کو عمران خان کے امیدوار حفیظ شیخ جیت رہے ہیں،اپوزیشن صرف منہ دیکھتی رہے گی. اپوزیشن والے کھانا کہیں اور کھائیں گے اور ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے.ایم کیوایم حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی.

سینیٹ الیکشن میں پیسہ رسوا ہوگیاہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں اگر کل تک فیصلہ ہوگیا تو ایک نشست پر مقابلہ ہوگا،پنجاب میں بلامقابلہ امیدوار جیت گئے،پیسہ ہار گیا.

سینیٹ انتخابات کے لئے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے.حکومت سے رابطے نہ کرنیوالی اور اسمبلیوں کو جعلی قرار دینے والی پی ڈی ایم اب سینیٹ انتخابات کے لئے حکومت سے رابطوں میں ہے، مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت کی جاتی ہے ،پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے بھی باہمی اتفاق رائے سے اراکین منتخب کروانے کی حکومتی و اپوزیشن کی کوششیں جاری ہیں

بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی جبکہ اپوزیشن 5 نشستوں کیلئے ڈٹ گئی ہے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون، ایک ٹیکنو کریٹ اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا گیا تو نقصان حکومت کا ہوگا۔

ادھر کوئٹہ میں اختر مینگل کی جانب سے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے چار نشستوں کی پیش کش پر غور کیا گیا،مولانا عبدالغفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت پارلیمانی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،

دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کوخیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواران بلامقابلہ منتخب کرنےکی پیشکش کی،حکومت نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7جنرل نشستوں میں سے2 اپوزیشن کودینے کی پیشکش کی،حکومت کی پیش کش لے کرسینیٹر تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،سینیٹرتاج آفریدی سے ملاقات میں شاہدخاقان اورراجہ پرویزاشرف بھی شریک تھے،مولانافضل الرحمان نے تاج آفریدی کومشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ملک محمد عامرڈوگر بھی موجود تھے ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بھی ملاقات کی،وزیر اعظم عمران خان سے خواتیں ارکان قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک اور شاندانہ گلزار نے بھی پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھ

Leave a reply