لاہور:اپوزیشن کی سنی گئی:وزیراعظم نے اہم شخصیت کواختیاردے دیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش کردی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی آفر ہے کہ اپوزیشن بات چیت کے لیے بیٹھنا چاہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن نیب قوانین میں ترامیم ، کرپشن کیسز اور نئے این آر او پر بات نہیں ہوگی۔
غلام سرور خان کے مطابق این آر او کے نام سے حکومت الرجک ہے ، اس کے علاوہ مہنگائی ، معیشت ، کورونا ، بھارت اور کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بات چیت کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اور بلاول کی جاتی عمرہ میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد بلاول نے کہا تھا کہ کٹھ پتھلی حکومت ہو یا اسٹیبلشمنٹ، بات چیت کا وقت گزر چکا ہے۔