اپوزیشن جیت گئی:وزیراعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اتراکھنڈ:اپوزیشن جیت گئی:وزیراعلیٰ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے
میڈیا کی طرف سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا۔
The party gave me a golden opportunity to serve this State for four years. I had never thought that I would get such an opportunity. The party has now decided that the opportunity to serve as CM should be given to someone else now: Trivendra Singh Rawat, BJP in Dehradun pic.twitter.com/cwj36xkSZd
— ANI (@ANI) March 9, 2021
مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار سال قبل مجھے یہ عہدہ دے کر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا‘۔
وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی اتنے بڑے عہدے کے بارے میں سوچا تک نہیں تھا، پارٹی نے اعتماد کر کے وزیراعلیٰ کا منصب دیا جو میری بہت بڑی خوش نصیبی ہے‘۔