اپوزیشن کی اے پی سی، میزبانی کس کی؟ کونسے رہنما شریک نہیں ہوں گے؟ اہم خبر

0
31

اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھرمیدان لگانے کا اعلان کر دیا، اپوزیشن کی اے پی سی کل ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی میزبانی کریں گے،پیپلز پارٹی کا 4 رکنی وفد سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں شرکت کرے گا،نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کے وفد میں شامل ہوں گے،

اے پی سی میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے،اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،ایجنڈےمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتبادلہ خیال سر فہرست ہے،اےپی سی میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت اورآیندہ کی حکمت عملی طےکی جائیگی ،چیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کی وجوہات کاجائزہ بھی لیاجائے گا،

شہبازشریف کل ہونےوالی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے،شہبازشریف کمرمیں شدیددردکےباعث اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے،ڈاکٹرزنےشہبازشریف کوکمرمیں دردکےباعث آرام کا مشورہ دیاہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی ایک وفد اے پی سی میں شریک ہو گا، مریم اورنگزیب، احسن اقبال ،خواجہ آصف و دیگر کے نا م سامنے آ رہے ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتوں کی ایک اے پی سی ہوئی تھی جس میں رہبر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں ناکام ہوئی جس کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا

Leave a reply