آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

0
29

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔ دشمن کے دو جہاز ما گرائے اور پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا۔ بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔

افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔

پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا تھا، اِس آپریشن کے حوالے سے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکوارڈن لیڈر فیصل ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت اور ہمارے درمیان سب سے بڑا فرق ایمان کی مضبوطی اور تربیت کا ہے، انہی دو عناصر کا نتیجہ رہا کہ ہم نے دشمن کو دن کی روشن میں دھول چٹا دی، ایئر فورس کا ہر افسر اور جوان ہمہ وقت پاک فضاؤں کی حفاظت کیلئے سربکف ہے۔

سکواڈرن لیڈر معظم سبطین نے کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی قیادت کی طرف سے دئیے گئے اہداف انتہائی کامیابی سے حاصل کیے، دشمن کو یہ مضبوط پیغام یاد رکھنا چاہیے کہ اُس نے آئندہ بھی اگر جارحیت کی جرات کی تو اُسے ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے اپنی اس کامیابی پر صدائے پاکستان کے نام سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، بول شہزاد نیئر نے تخلیق کئے ہیں، عکسبندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے، یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019ءکو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دراندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کئے جانے کے بعد اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اگلے روز ہی وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم امن کےلئے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیں گے۔ یکم مارچ 2019ءکو ابھی نندن کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

Leave a reply