اور آصف زرداری کو بھی ملی رہائی ،بیماری بھی اب ختم، جائیں گے گھر

0
23

اور آصف زرداری کو بھی ملی رہائی ،بیماری بھی اب ختم، جائیں گے گھر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو سے رہا کردیا گیا، آصف زرداری کی گزشتہ روز عدالت نے ضمانت منظور کی تھی، طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی گئی تھی، آج عدالت میں مچلکے جمع کروائے گئے جس کے بعد عدالت نے روبکار جاری کی اور آصف زرداری کو رہا کر دیا گیا، آصف زرداری رہائی کے بعد ہسپتال سے زرداری ہاؤس روانہ ہوں گے، آصف زرداری پمز میں زیر علاج تھے جہاں پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا.

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ضامن سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے نا کہ آپ کس کے ضامن بن رہے ہیں، جس پر ضامن نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے۔

نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ایک ایک کروڑروپے کےمچلکوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی تھی, دوران سماعت آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

 

Leave a reply