اور عائشہ اکرم کی گرفتاری کا بھی ہوا فیصلہ

اور عائشہ اکرم کی گرفتاری کا بھی ہوا فیصلہ

لاہور پولیس نے ٹک ٹاکر،سنیک ماسٹر عائشہ اکرم پر بھی کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

گریٹراقبال پارک دست درازی کیس میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے،ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا،عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں، قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،.‏پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے،ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئیں،

اگست کے تیسرے ہفتے میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 14 اگست کے روز سینکڑوں افراد نے دست درازی کی تھی اور کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے مگر یہ واقعہ سامنے نہ آیا واقعے کے تین سے چار روز کے بعد ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد یہ کیس سامنے آیا اور پولیس نے بیسیوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمے کا آغاز کیا مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ معاملہ ایک نیا موڑ لے رہا ہے

عائشہ اکرم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ ریمبو نے ڈیڑھ سال قبل میرے موبائل سے ذاتی نوعیت کی ویڈیو حاصل کر لی تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور مجھ سے دس لاکھ روپے لے چکا تھا جبکہ وہ میری آدھی تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ عائشہ نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے بلیک میل کرتے ہوئے مزید نازیبا ویڈیوز بھی اس کے ساتھ بنائیں ۔عائشہ اکرم کے الزاما ت کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ریمبو کو گرفتار کر لیا اس معاملے پر اب ریمبو کا موقف بھی سامنے آ یا ہے جس میں اس نے تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں ،ریبموکا کہنا ہے کہ اس کی اور عائشہ کی منظر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے، نازیبا ویڈیوز میں لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ روپے لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی اس نے راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروادی۔ عائشہ نے نجانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا، میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا، جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد عائشہ نے مجھے جیل کی ہوا کھانے کی دھمکی دی تھی اور پھر پرچہ کروا دیا

عائشہ اکرم کی درخواست پر ریمبو کے علاوہ دیگر چھ افراد کو بھی حراست میں لیا جس کے بعد عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو کالز سامنے آئیں جس میں دونوں نے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے پیسے لینے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ایک کال میں ریمبو کہتا ہے کہ ملزمان غریب ہیں وہ زیادہ پیسے نہیں دے سکتے ۔ایک کال میں ریمبو کہتا ہے کہ تم جہاں جاتی ہوں میرے پاس وہاں کی ویڈیوز ہیں وہ ویڈیو لیک کروں گا عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میں گھر میں رہتی ہوں تم مجھ پر پابندیاں نہیں لگا سکتے ریمبو کہتا ہے کہ تم نے میری زندگی تباہ کردی ہے تمہاری ایک ایک ویڈیو اور تصویر میرے پاس موجود ہے تم نے مجھے برباد کیا ہے۔ عائشہ اکرم کہتی ہے کہ تم میرے خاوند نہیں ہو جو مجھ پر پابندیاں لگاؤ۔ایک کال میں ریمبو کہتا ہے کہ نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دے آ گے ‘ میرے پاس تمہارے سارے نمبر پر ہیں میری برداشت ختم ہوگئی ہے میں سب کو ویڈیوز واٹس ایپ کروں گا میں بھی ساتھ مروں گا اور تمہیں ماروں گا ، نئی لیک ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھے ہیں جس پر ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔عائشہ ریمبو کو تاکید کرتی ہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا م کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہو گا ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھے جس پر ریمبو کہتا ہے کہ او کے میں کہہ دوں گا۔

قبل ازیں دو روز قبل عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو عدالت میں پیش کیا گیا ،ریمبو کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو ز موجود ہیں ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی ،تھوڑے وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو 4 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنایا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس،عائشہ اکرم اور ریمبو کی نئی آڈیو لیک ہو گئی

Comments are closed.