اور بھٹو مر گیا، پیپلز پارٹی نے بھی آج تسلیم کر لیا

0
28

پیپلز پارٹی کے بالآخر بھٹو کے مرنے کو تسلیم کر ہی لیا، پی پی رہنما سندھ کے سعید غنی نے اعتراف کر لیا کہ بھٹو مر گیا، سعید غنی کا کہنا تھا کہ ،پیپلزپارٹی نے سمجھوتہ کرنا ہوتا توذوالفقار بھٹو اوربے نظیربھٹو زندہ ہوتے،

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں ،آصف زرداری جیل سے رہائی کی بھیک نہیں مانگیں گے،سندھ کے لوگوں کو پہلے بھی غلط پیغام دیا گیا ،پیپلزپارٹی نہ آج کوئی سودے بازی کرے گی نہ ہی مستقبل میں ،پیپلزپارٹی قیادت کا موقف تبدیل کرنےکےلیے دباوَ ڈالا جارہا ہے

عمران خان کا بیانیہ درست ثابت، نواز،زرداری لٹیرے نکلے،میاں اسلم اقبال

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی ناکام پالیسیوں کےخلاف آواز اٹھا رہی ہے،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے کردار کو منوانے کےلیے آواز اٹھارہی ہے،اگر سندھ میں پیپلزپارٹی ارکان عدالتوں پر اثرانداز ہیں تو پی ٹی آئی والے بھی ہو رہے ہوں گے، سندھ کےنیب افسران پر اعتماد نہیں تھا،تو چیئرمین دوسرے افسران تعینات کردیتے، علیمہ خان کی غیر ملکی جائیدادیں ثابت ہوچکی ہیں،فریال تالپور اورعلیمہ خان کےلیےالگ الگ قانون ہے،پیپلزپارٹی چھوڑ کر کسی اور جماعت میں جانے والا پاک ہوجا تاہے،

احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو ان کی بیٹی سے ملنے نہیں دیا جارہا،جن کا ٹرائل سندھ میں ہونا چاہیے ان کا ٹرائل اسلام آباد میں ہورہا ہے،سمجھ نہیں آرہا سندھ کے لوگوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،

فریال تالپور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لانے پر پی پی کا احتجاج

Leave a reply