fbpx

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے عائشہ اکرم کو حراست میں لے لیا ہے

گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد عائشہ اکرم کو مختلف ٹیلی فون کالز آ رہی تھیں جبکہ اسکے گھر بھی لوگوں کا رش لگا رہتا تھا، پولیس نے 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ، اب پولیس نے عائشہ اکرم کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے. عائشہ اکرم کو گھر والوں سے پولیس نے ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے تا ہم کسی اور سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، عائشہ اکرم اب پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہوں گی،

قبل ازیں پنجاب حکومت کا لاہور گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے خاتون ٹک ٹاکر کے واقعہ میں ملزمان کے خلاف مزید سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ پولیس نے مذکورہ کیس کے مقدمہ میں مزید 2دفعات کا اضافہ کردیا گیا،پہلے مذکورہ مقدمہ میں 4 دفعات لگائی گئیں تھیں، پہلے خاتون سے دست درازی کی دفعات لگائی گئیں تھیں اب مزید 2 دفعات ، 509 ٹو اور 342 شامل کی گئیں ہیں ، 400 ملزمان کے خلاف مقدمے میں ڈکیتی، بدسلوکی اور اغواء کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں

عائشہ اکرم الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گائیکی کی تعلیم بھی لیتی رہی ہیں جبکہ عائشہ کو زہرہ اور زویا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے الحمرا میں ہونے والے متعدد میوزیکل پروگرامز کے علاوہ الحمرا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز بھی پرفارم کر چکی ہے عائشہ نے الحمرا اکیڈمی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث چھوڑ دی تھی

گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا سیکرٹری ہاوسنگ نے گریٹر اقبال پارک میں پی ایچ اے کے سیکورٹی کی ذمہ داریوں اور مبینہ غفلت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی

دوسری جانب گریٹراقبال پارک مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ میں چند اوباش نوجوان ایک لڑکی کو نہ صرف زچ کررہے ہیں بلکہ اسکی عزت سے بھی کھیلنے کوشش کررہے ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزم ہیں انہیں سخت سے سخت سرعام سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے قانون سازی کی جائے جس میں کم از کم سزا سرعام پھانسی ہو۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی