اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

0
38
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

اورنج ٹرین پر سفر کیلئے گھر سے جانیوالی چار بچیاں اغوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی

لاہور کے علاقے تھانہ ہنجروال سے چار بچیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس نے بچیوں کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ اپنے پڑوس کی 2 بچیوں کے ساتھ گھر سے باہر گئی تھیں، بچیوں کے والد کے مطابق چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفر کرنے کے لئے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں، اپنے طور پر بچیوں کو تلاش کیا لیکن کہیں سے نہیں ملیں ایف آئی آر کے مطابق ہو سکتا ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا کر لیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

پولیس نے بچیوں کی تلاش شروع کر دی ہے، اس ضمن میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جائے گی، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، سی سی پی او لاہور نے ایس پی انوسٹی گیشن عیسیٰ خان سکھیرا کو تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنجروال کے علاقے سے 4 لڑکیو ں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی اور کہا کہ لڑکیوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔پولیس لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائے۔

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

Leave a reply