اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹرگرفتار
کراچی: اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹر ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے دوران گشت چاندی چوک سے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KJW-3268 برآمد۔
برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پاکستان بازار کے علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی۔
موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 46/21 بجرم دفعہ 381A تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے.
ملزم دانش ولد عمران سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
جبکہ ملزم کی گرفتاری اور برآمدہ موٹرسائیکل نمبری بالا کی بابت متعلقہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے AVLC کے حوالے کیا جائے گا۔ ویسٹ پولیس