کراچی :قومی احتساب بیورو و دیگر کو نوٹس جاری کر نے کا حکم،اطلاعات کےمطابق محفوظ النبی خان کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے قومی احتساب بیورو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں
جسٹس مقبول باقر، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بیئچ نے سماعت کی عدالت نے 12 مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ سنوائی تک موخر کردی۔
درخواست میں لائنز ایریا کے تین بڑے کمرشل پلاٹوں پر نیب کی جانب سے پلی بارگین کو چیلنج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کلفٹن میں پانی کا بحران اور ٹینکرز مافیا کی جانب سے پانی پیسوں پر فروخت کرنے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں پہنچ گیا
آج تک آپ نے واٹر ہائیڈرنٹس کیوں نہیں بنائے ؟ عدالت کا وکیل کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے مکالمہ ،اس موقعر جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ پرائیویٹ لوگ بنا سکتے ہیں تو آپ لوگ کیوں نہیں بناتے۔ جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے کہا کہ آپ لوگ شہریوں پر پورا بوجھ ڈال رہے ہیں۔
جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے مزید کہاکہ سمندر میں سارا گندا پانی پھینک رہے ہیں۔کیٹونمنٹ کلفٹن بورڈ کو پانی کے چارجز وصول کرنے کو اختیار نہیں ہے۔ منظور کالونی میں واٹر ہائیڈرنٹس پکڑے گئے۔ جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے کہا کہ پانی تو دستیاب ہے لیکن چوری ہورہا ہے۔
دوسری طرف وکیل کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے کہا کہ پانی چوری کرنے سے متعلق شکایت کر چکے ہیں۔ 9 ایم جی ڈی سے 4 ایم جی ڈی پانی مل رہا ہے، وکیل کا کہنا تھا یہ لیکن دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی کیا پلاننگ ہے، شہریوں کو کیسے پانی دو گے؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے رپورٹ طلب کرلی