وفاقی بیورو کریسی میں 20 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

0
24

اسلام آباد :وفاقی بیورو کریسی میں 20 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری.اطلاعات کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں 20 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
کردیئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسران کے تقرروتبادلوں سمیت ریٹائرمنٹ کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ اکیس تک کے بیس افسران کے تقرر وتبادلوں سمیت ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ ڈاکٹر عِصمت طاہرہ ایڈیشنل سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 کی مسز بشریٰ امان ایڈیشنل سیکرٹری صدر سیکرٹریٹ پبلک تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کی 17 سے 22 اگست تک رخصت منظورکرلی گئی ہے ، ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز منیر کی غیر موجودگی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج سپیشل سیکرٹری کو تفویض کردیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے محمد طاہر ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات، جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے عرفان علی او ایس ڈی بنا دیئے گئے

تقرری کے منتظر محمد ناصر خان ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں‌، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن ناطق حسین ڈپٹی سیکریٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیئے گئے ہیں ، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد احمد کی 22 مارچ 2021 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ہے

ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سعید احمد کی 28 فروری 2021 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں‌ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری وفاقی تعلیم و تربیت ڈویژن سید عمیر جاوید کا تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ سید عمیر جاوید کی خدمات مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو واپس رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ، ادھر تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے محمد رمضان اعوان جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے اعجاز احمد میمن جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ اوورسیز ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکشن افسر انتخاب احمد کی خدمات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو واپس کردی گئی ہیں‌

ذرائع کے مطابق سیکشن افسر قانون و انصاف ڈویژن محمد کامران سیکشن افسر ہاؤسنگ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر کامرس ڈویژن ٹیکسٹائل وِنگ وجیہہ بشیر سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ سیکشن افسر امورِ کشمیر ڈویژن فرحت مشتاق سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ وزارتِ خارجہ میں تعینات سیکشن افسر محمد فاروق کے ڈیپوٹیشن میں 28 نومبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے، ادھر یہ بھی بتا یا گیا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئےہیں‌

Leave a reply